ریڈیو پاکستان نے بہار ڈرامہ فیسٹیول 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 26 جولائی 2017 18:49

ریڈیو پاکستان نے بہار ڈرامہ فیسٹیول 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) ریڈیو پاکستان نے بہار ڈرامہ فیسٹیول 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق ریڈیو پاکستان لاہور سے پروڈیوسر احمر سہیل بسراء کاڈرامہ حق اور حوصلہ اول قرار۔بہار ڈرامہ فیسٹیول کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کی سربراہی معروف ڈرامہ پروڈیوسر جعفر رضا نے کی جبکہ ریڈیو پاکستان اسلام آباد سے سلمان المعظم ملک اور ریڈیو پاکستان پشاور سے مشتاق شباب اس کمیٹی کا حصہ تھے ۔

بہار ڈرامہ فیسٹیول کمیٹی کے نتائج کے مطابق ریڈیو پاکستان کراچی کے ڈرامہ ملن رت بہار کی کے لئے شاہد مسرور بہترین ڈرامہ نگار جبکہ ریڈیو پاکستان کوئٹہ کی سیدہ نسرین شاہ ڈرامہ فیسٹیول کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لے گئیں جیوری کے مطابق ریڈیو پاکستان حیدر آباد کے رفعت زیدی بہترین معاون اداکا راور ریڈیو پاکستان پشاور مرکز کے ڈرامہ تعبیر کے لئے سیف اللہ جان بہتیرین انجئینیر جبکہ ریڈیو پاکستان لاہور مرکز ہی کے ڈرامہ حق اور حوصلہ کے لئے خورشید علی بہترین سائونڈ ایفکٹس مین قرارڈرامہ فیسٹیول کی جیوری کے فیصلے کا اعلان ریڈیو پاکستان کے کنٹرولر ہوم فیاض بلوچ نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بہترین ڈرامہ پروڈیوسر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے احمر سہیل بسراء کا کہنا تھا کہ ڈرامہ حق اور حوصلہ کی ٹیم نے بہتیرین اداکاری کا مظاہرہ کیا اور دو ایوارڈز حاصل کیے میں ان ایوارڈز کو اپنی ٹیم کے ساتھ منسوب کرتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :