لاہور ہائیکورٹ کا، پانامہ لیکس میں ملوث 300 سے زائد افراد کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

بدھ 26 جولائی 2017 18:49

لاہور ہائیکورٹ کا، پانامہ لیکس میں ملوث 300 سے زائد افراد کیخلاف کارروائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شریف خاندان کے علاوہ پانامہ لیکس میں ملوث 300 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر 10 اگست تک وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل عمران عزیز وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ پانامہ لیکس میں 300 سے زائد افراد کے نام آئے ہیں لیکن شریف خاندان کے علاوہ 259 افراد کا احتساب نہیں ہو رہا ہے صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی کا افراد کا احتساب نہ ہونا قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پانامہ کے دیگر کرداروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے جبکہ پانامہ کے دیگر کرداروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔