لاہور ہائی کورٹ ، ریلوے کے 5 افسروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت ریلوے سے چار ہفتوں میں جواب طلب

بدھ 26 جولائی 2017 18:43

لاہور ہائی کورٹ ، ریلوے کے 5 افسروں کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر وفاقی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستان ریلوے کے 5 افسروں کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارت ریلوے سے چار ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، عدالت میں تین منیجرز اور دو ڈپٹی منیجرز کی ریلوے میں تقرریوں کو چیلنج کیا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریلوے میں منیجر محمد ارشاد، شایان، محمد رضوان، عاتکہ بی بی اور سٹیٹ منیجر منظور احمد کی قواعد کے برعکس تقرری کی گئی، یہ تمام افراد ان تقرریوں کے اہل نہیں ہیں اور ان کی تعیناتیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں لہٰذا عدالت ان تقرریوں کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :