امجد شہید کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل خیبر الیون سٹار نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا

بدھ 26 جولائی 2017 18:43

امجد شہید کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل خیبر الیون سٹار نے سنسنی خیز مقابلے ..
لنڈی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) خیبر ایجنسی لنڈیکوتل خیبر سلطان خیل کنج گرائونڈمیں جاری امجد شہید کرکٹ ٹورنمنٹ کا فائنل خیبر الیون سٹار نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا تفصیلات کے مطابق لنڈیکوتل خیبر کنج گرائونڈ میں ایک مہینے سے جاری امجد شہید کرکٹ ٹورنمنٹ اختتام پزیر ہواٹورنمنٹ میں18ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ امجد کرکٹ ٹیم اور خیبر الیون کے درمیان کھیلا گیا امجد الیون کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 10اورز میں140رنز بنالئے جس کی جواب میں خیبر الیون سٹار نے مقررہ ہدف میچ کے اخری اورز میں پورا کرکے فائنل جیت لیا ،اس موقع پر ٹورنمنٹ کے ارگنائزر الطاف افریدی نے کہا کہ کرکٹ ٹورنمنٹ اپنے مدداپ کے تحت منقعد کیا ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں کہ کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن گرائونڈ نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو کھیل میں مشکلات کا سامنا ہیں اس لئے حکومت یہان کے کھلاڑیوں کے لئے جلد از جلدگرائونڈ تعمیر کیاجائے

متعلقہ عنوان :