پشاور، نیشنل جونیئر ایج گروپ سکواش چمپئن شپ ہاشم خان سکواش کمپلیکس میںشروع

، چمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

بدھ 26 جولائی 2017 18:43

پشاور، نیشنل جونیئر ایج گروپ سکواش چمپئن شپ  ہاشم خان سکواش کمپلیکس ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) نیشنل جونئیر ایج گروپ سکواش چمپئن شپ پشاور کے ہاشم خان سکواش کمپلیکس میںشروع ہوگیا، چمپئن شپ میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جوکہ کراچی ، لاہور، اسلام آباد، آزاد کشمیر ، پشاور سمیت کئی محکموں کے کھلاڑی شامل ہیں،چمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا جنید خان نے کیا ، اس موقع پر خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سابق عالمی چمپئن قمرزمان، سابق ڈائریکٹر اپریشن سپورٹس بورڈ طارق محمود ،ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف ،صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا جہانزیب صدیق ،سیکرٹری عاصم شیرازکے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ جنید خان نے شارٹ لگاکر چمپئن شپ کا افتتاح کیا،افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی جنید خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، نہ صرف سکواش بلکہ تمام کھیلوں کے کھلاڑیوںکی بہتری کیلئے جامعہ پروگرام تشکیل دیا گیا ہے، انہوںنے کہا کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، کیونکہ آج کے بچے ہمارے لئے کل کا مستقبل ہے ،انہوں نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں میں کھیل ایک ایسا جز ہے جوکہ آج کل کے ماحول سے بچوں کو محفوظ رکھنا بڑا ہم ذریعہ ہے،انہوں نے خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کی کارکردگی اور خصوصی طورپر سابق لیجنڈ قمرزمان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے جبکہ چمپئن شپ کیلئے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

جنید خان نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے میں کئی اہم انقلابی اقدامات لائے جارہے ہیں جوکہ تاریخ میںپہلی بار خیبر پختونخوامیں کھلاڑیوں کیلئے ایسا کبھی ہوا نہیں، انہوںنے کہا کہ جس طرح وقت کے ساتھ ساتھ حالات بدلتے جارہے ہیں اسی طرح ہم بھی ان کھیلوںمیں اپنے بچوں اور کھلاڑیوں کے بہترمفاد میں ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ، انہوںنے یہ بھی کہا کہ پوری دنیا میں سپورٹس کو دراصل امن کا نام دیا گیا ہے یعنی سپورٹس امن کا پیغام جسکے تحت علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سپورٹس کے ناطے میل جول اور دوستانہ تعلقات کو تقویت ملتاہے۔

افتتاحی روز انڈر13 مقابلوں میں ٹاپ سیڈ محمد احمد پاکستان ایئر فورس نے پنجاب کے حسین علی کو گیارہ پانچ، گیارہ چھ اور گیارہ چھ سے شکست دی، محمد خان پاکستان ایئر فورس نے پنجاب کے قدیر کو تین صفر سے ہرایا ، پنجاب کے عثمان ندیم نے خیبرپختونخوا کے ابوزر کو تین صفر سے شکست دی ، انڈر15 کیٹگری میں پاکستان ایئر فورس کے نورزمان نے محمد طلہحہ اقبال کو تین ایک سے شکست دی سکور گیارہ چھ ، گیارہ نو، دس بارہ ۔ مقابلے تین دن تک جاری رہینگے ۔

متعلقہ عنوان :