گال ٹیسٹ ،بھارت نے پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر399رنز بنا لئے

بھارت کی جانب سے چتیشور پجارا144اور ریہانے 39رنز بنا کر وکٹ پر موجود ، نوان پردیپ کی 3 وکٹیں

بدھ 26 جولائی 2017 18:43

گال ٹیسٹ ،بھارت نے پہلی اننگز میں 3وکٹوں کے نقصان پر399رنز بنا لئے
گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) سری لنکا اور بھارت کے مابین پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت نے 3وکٹوں کے نقصان پر399رنز بنا لئے ۔بھارت کی جانب سے چتیشور پجارا144اور ریہانے 39رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بھارت نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

مہمان ٹیم نے آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کو ٹیسٹ کیپ دی۔بھارت نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک90اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر 399رنز بنا لئے ۔بھارت کی جانب سے شیکھر دہون 190،موکنڈ12اور ویرات کوہلی3رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے چتیشور پجارا144اور ریہانے 39رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :