بزدل و درندہ صفت دشمن نے دہشتگردی کی سفاکانہ کارروائی کی جس کی جتنی مذمت کیجائے کم ہے‘پرویز ملک/خواجہ عمران نذیر

ملک میںتیز رفتار ترقی دیکھ کر دہشتگرد بھاگ جائینگے،سی پیک اور گوادر قوم کے خوابوں کی تعبیر ہے‘پارٹی دفتر میں کارکنوں سے گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو مل کر بھرپور اور موثر اقدامات کرنا ہیں اور اس ضمن میں وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مزید موثر اندز میں اقدامات کئے جائیںگے۔

بزدل اور درندہ صفت دشمن نے سفاکانہ کارروائی کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستانی قوم ایک بہادر قوم ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جس کی اقوام عالم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ المناک واقعہ نے ہر پاکستانی کو رنجیدہ اورہر آنکھ کو اشکبار کیا ہے،ن لیگ کی حکومت نے ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ترقی کی راہ میں رخنے ڈالنے والوں کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا تھا، پاکستان ایشیا کاٹائیگر بنے گا، ملک میںتیز رفتار ترقی دیکھ کر دہشت گرد بھاگ جائیں گے۔

(جاری ہے)

سی پیک اور گوادر قوم کے خوابوں کی تعبیر ہے ،ترقی کے دشمنوں نے رکاوٹیں ڈالنے کی بڑی کوشش کی لیکن ناکامیاں ان کا مقدر بن گئیں ، گوادر ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے،پاک فوج ‘ پولیس‘ انتظامیہ اور عوام نے امن کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد، سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان غیروں کے ایجنڈے اور انتشار کی سیاست کے ذریعے ساری زندگی اقتدار میں نہیں آسکیں گے، خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئیالزام تراشیاں کریں یا جھوٹ بولیں، دھرنے دیں آئندہ جنرل انتخابات میں ان کا منفی سیاست کی وجہ سے کوئی کردار نظر نہیں آتا، پاکستان ہمارا گھر ہے اور اپنے گھر کا تحفظ اور تقدس کرنا بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :