کسانوں کو قرضوں پر شرح سود میں رعایت کے نام پر چکمہ دینے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

بدھ 26 جولائی 2017 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) کسانوں کو قرضوں پر شرح سود میں رعایت کے نام پر چکمہ دینے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ کسانوں کو وفاقی بجٹ میں ایک مرتبہ بھر سود میں رعایت کے نام پر چکمہدیا گیا ، کسانوں کو شرح سود 14.5 فیصد سے کم کرکے 9.9 کا لالی پاپ دیا گیاجبکہ عملی طور پر شرح سود بڑا کر 19.18فیصد کر دی گئی،زرعی ترقیاتی بینک سمیت دیگر بنک مہنگی شرح سود پر قرضے دے رہے ہیں۔کسانوں کو رعایت دینے کے لیے اشتہاروں کروڑوں روپے خرچ ہوئے لیکن اس کا فائدہ انھیں نہ مل سکا۔