آئی جی پنجاب کا بنیادی تنخواہوں ، الائونسز میں اضافے کا مطالبہ

08ء کے پے سکیل پر رسک الائونس رواں سال 50فیصد کم ہوا ،کم الائونسز ،تنخواہوں کے باعث اہلکاروں کا مورال متاثر ہو رہا ہے پولیس دہشت گردی و دیگر جرائم کے خلاف لڑ رہی ہے ،تنخواہیں اور الائونسز دیگر محکموں کے برابر کیے جائیں ‘ کیپٹن (ر) عارف نواز کی گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے محکمہ میں بنیادی تنخواہوں اور الائونسز میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس دہشت گردی و دیگر جرائم کے خلاف لڑ رہی ہے ،تنخواہیں اور الائونسز دیگر محکموں کے برابر کیے جائیں ۔

(جاری ہے)

عہدے کے چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008ء کے پے سکیل پر رسک الائونس رواں سال 50فیصد کم ہوا ، فکس ڈیلی الائونس بھی بی پی ایس 2005ء کی سطح پر منجمد کیا گیا ، 14جولائی 2017ء کے نوٹیفکیشن سے اہلکاروں کی تنخواہیں کم ہو گئیں ، کم الائونسز اور تنخواہوں کے باعث اہلکاروں کا مورال متاثر ہو رہا ہے ۔

عارف نواز نے کہا کہ پولیس دہشت گردی و دیگر جرائم کے خلاف لڑ رہی ہے ، محکمہ پولیس کی تنخواہیں اور الائونسز دیگر محکموں کے برابر کیے جائیں ۔ یاد رہے کہ عارف نواز اس سے پہلے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر فائز تھے۔ عارف نوازکا تعلق پولیس گروپ کے 14 ویں کامن سے ہے اور ا نہوںنی6دسمبر 1986ء کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی۔

متعلقہ عنوان :