لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بچوں اور خواتین سمیت 19مزدوروں کو بازیاب کرا کر آزاد کر دیا

بدھ 26 جولائی 2017 18:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالک کی قید سے بچوں اور خواتین سمیت انیس مزدوروں کو بازیاب کرا کر آزاد کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے روبرودرخواست گزاربلال نے موقف اختیار کیا کہ بھلوال میں تھانہ صدر کے علاقہ میں بھٹہ مالک شیخ عدنان نے اس کے رشتے دار مزدوروں کو اپنی قید میں رکھا ہوا ہے اور ان سے جبری مشقت کرائی جا رہی ہے۔ عدالت کے حکم پر بیلف نے بھٹہ پر چھاپہ مارکر وہاں سے 9بچوں،4خواتین سمیت کل 19مزدوروں کو بازیاب کراکے عدالت میں پیش کر دیا۔عدالت نے بازیاب کرائے گئے تمام مزدوروں کو فوری طور پر آزاد کر دیا۔عدالت نے حبس بیجا کی درخواست نمٹاتے ہوئے بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :