ایف بی آر نے تحائف کی آڑ میں 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے 2785 پاکستانیوں کو نوٹس جاری کردئیے

بدھ 26 جولائی 2017 17:57

ایف بی آر نے تحائف کی آڑ میں 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے 2785 پاکستانیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تحائف کی آڑ میں 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے 2785 دولت مند پاکستانیوں کو نوٹس جاری کردئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان افراد سے اپنی آمدن کے ذرائع کی تفصیلات پوچھی گئی ہیں،اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن شاہ محمد نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مختلف ذرائع سی قیمتی تحائف وصول کرنے والے تمام افراد کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تحقیقات سے انکم ٹیکس ریٹررنز کی واضح تصدیق نہیں ہوسکی تھی مگر اب ہم ریجنل ٹیکس آفیسز(آر ٹی آوز) سی الٹا نوٹسز کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں۔آر ٹی اوز ان تمام کیسز کی سکروٹنی کرکے بتائیں کہ آیا یہ قیمتی تحائف قانونی ذرائع سے حاصل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تحائف کے ذریعے بھاری رقوم کی منی لانڈرنگ کے کیس کا سب سے پہلے گزشتہ سال اس وقت علم ہوا تھا جب ایک دولت مند شخص کے ٹیکس ریٹرنرز کے سکروٹنی کے جارہی تھی۔

اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے جب تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ2785 افراد نے تحائف کی آڑ لے کر12ارب روپے کے منی لانڈرنگ کی تھی۔ان تحائف میں ایک فرد نی 1.7ارب روپے جبکہ آٹھ افراد نے ایک ارب سے پچاس کروڑ روپے تک کے تحائف بھی وصول کئے تھے۔واضح رہے موجودہ قوانین کے مطابق تحائف کو ٹیکس سی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جبکہ کئی افراد بھاری رقوم تحائف کے طور پر مستقل کر رہے ہیں جس سی قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچ رہا ہی۔

متعلقہ عنوان :