اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کو راولپنڈی کے حلقہ پی پی چار میں الیکشن نہ کروانے کا حکم

بدھ 26 جولائی 2017 17:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کو راولپنڈی کے حلقہ پی پی چار میں الیکشن نہ کروانے کا حکم ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بیس جون کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے معاملے پر کیس کی۔ جسٹس گل حسین اورنگزیب پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت شوکت بھٹی اپنے وکیل ملک وحید انجم اور تنویر انجم کے ہمراہ عدالت میں پیش وہئے ۔ دلائل دیتے وہئے شوکت بھٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا گیا تھا جبکہ میجر ریٹائرڈ افتخار کے وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایچ ای سی کی جانب سے ڈگری کی تصدیق نہیں کی گئی دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت تک الیکشن کمیشن کو الیکشن نہ کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی