لاہور دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کے دوران اداکارہ ثوبیہ خان ، مہک نور پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں

بدھ 26 جولائی 2017 17:47

لاہور دھماکہ میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کے دوران اداکارہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) فیروز پور روڈپر ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کے دوران اداکارہ ثوبیہ خان ، مہک نور پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں دونوں اداکاروں نے اس موقع پر جذباتی انداز میں دہشتگردوں کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی کی گئی چیئر مین تماثیل قیصر ثناء اللہ خان کی جانب سے گزشتہ روز سانحہ فیروز پور روڈ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس میں شہداء کے ذکر پر ثوبیہ خان اور مہک نور پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں جبکہ تقریب میں اداکارہ نگار چوہدری،اداکارہ نشاء بھٹی سمیت دیگر بھی شریک ہوئے اور شہداء کی قر بانیوں پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :