اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواب لغاری کے گھر واپس آنے پر کیس نمٹا دیا

بدھ 26 جولائی 2017 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) اسلام آبادہارئی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نواب لغاری کے گھر واپس آنے کے بعد انکا کیس نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سابق مشیر وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ پرمشتمل جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی دوران سماعت بیگم نواب لغاری عدالت میں پیش ہوئی اور انتہائی خوشگوار لہجے میں عدالت کو بتایا کہ ان کے شوہر گھر واپس آگئے ہیں ہم درخواست واپس لینے چاہتے ہیں جس کے بعد اسلام آبادئی کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا