مذاکرات کامیاب:

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں،15 روز میں مسئلے کا حل نکالا جائیگا، تعاون کرنے پر سیکرٹری وزارت پٹرولیم کے شکر گزار ہیں،چیئرمین یوسف شاہوانی کی پریس کانفرنس

بدھ 26 جولائی 2017 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹینکرز مالکان نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور ٹینکر مالکان کے درمیان بدھ کے روز مذاکرات کا دوسرا دور وزارت پیٹرولیم کے دفتر میں ہوا جس میں حکومت کی طرف سے سیکریٹری پیٹرولیم سلطان راجہ اور چیرپرسن اوگرا عظمیٰ عادل مذاکرات میں شریک ہوئے جب کہ ٹینکرز مالکان کی جانب سے ایسوسی ایشن کے چیرمین یوسف شاہوانی نے نمائندگی کی۔

حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیرمین یوسف شاہوانی نے فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔یوسف شاہوانی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران وزارت کا رویہ بہت اچھا رہا، ہمارے مطالبات مان لیے گئے ہیں جس پر سیکریٹری وزارت پیٹرولیم کے شکر گزار ہیں، مسئلے کا 15 روز میں حل نکالا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی ترسیل رکنے پر عوام کی پریشانی کی ذمہ داری حکومت ہے لیکن اب پیٹرول کی ترسیل کچھ دیر میں شروع کردیں گے،جبکہ 24گھنٹوں میں تمام صورتحال معمول پر آجائے گی۔اطلاعات کے مطابق مذاکرات کے دوران سیکریٹری پٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں ٹینکرز ایسوسی ایشنز، اوگرا اور دیگر متعلقہ حکام شامل ہوں گے جب کہ کمیٹی فریقین کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو قانون کے دائرے میں لانے پر ٹینکر مافیا نے ہڑتال کی۔ گزشتہ روز وزارت پیٹرولیم کے حکام اور ٹینکرز مالکان کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے تھے جس کے بعدبدھ کی صبح بھی شہرمیں ہزاروںموٹرسائیکل سوارپیٹرول کی تلاش میں مصروف نظرآئے لیکن انہیں کہیں سے بھی پیٹرول نہیں ملا ۔آئل ٹینکرزمافیاکی ہڑتال سے شہرکے 60فیصدسے زائد پمپس پرپیٹرول ختم ہوگیا۔

پیٹرول ختم ہونے سے مالکان نے پمپ ہی بند کردیئے ،ایندھن کی سہولت نہ ہونے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے جرنیٹڑکے استعمال سے محروم ہوگئے ۔دوسری جانب موٹرسائیکل استعمال کرنے والے شہری ضروریات زندگی کوپوراکرنے کے لیے دوستوںسے پیٹرول مانگنے پرمجبورہوگئے ۔کراچی بھرکے پیٹرول پمپوںپرمنگل کوہی تیل کے حصول کے لیے شہریوںکارش لگارہا،کئی مقامات پرہاتھاپائی ہوئی ،شہری پیٹرول پمپوںپرتیل کی کم مقدارمیسرہونے کی وجہ سے مارمارے پھرتے رہے اورخوارہوکررہ گئے ،کئی پمپوںپرشہریوںکارش رہا،سیکڑوںشہری اپنی سواری کوپیدل گھسیٹتے نظرآئے ۔

۔آئل ٹینکرز کی ہڑتال سے کراچی کے 70 فیصد سے زائد پمپس پر ایندھن ختم ہوچکا ہے اور دفتر آنے جانے والوں کو انتہائی مشکلات پیش آرہی ہیں۔کراچی میں پیٹرول کی سپلائی پر جانے والے پی ایس او کے ٹینکر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ اور پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ آئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے سیکرٹری پیٹرولیم کی زیرصدارت ہونے والے مذاکرات میں چیئرپرسن اوگراعظمی عادل ،ڈی جی آئل عبدالجبارمیمن کے علاوہ آئل ٹینکرزاونرایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف شاہوانی اورآئل ٹینکرزکنٹریکٹرایسوی ایشن کے صدربابراسماعیل بھی شریک ہوئے ،آئل ٹینکرزاونرایسوی ایشن کے چیئرمین یوسف شاہوانی کاکہناتھاکہ اوگراکی پالیسیاںغلط ہیںاورہم اوگراکاقانون نہیں مانتے اب اوگراسوتاہواجاگ گیاموٹروے پرہماری گاڑیوںکے بلاوجہ چالان کیے جارہے ہیںاورایکسل بڑھانے کابھی کہاجارہاہے ہم نئے سسٹم پرنہیںچل سکتے وزارت پیٹرولیم کوپراناسسٹم ہی بحال کرناہوگا۔

ہمارے جوبھی مطالبات ہیںانہیں ماناجائے اوراگرایسانہ ہواتودمادم مست قلندرجاری رہے گا۔مذاکرات کے بعدمیڈیاسے بات کرتے ہوئے ترجمان اوگراعمران گزنوی کاکہناتھاکہ ہم مذاکرات کے لیے تیارہیں۔لیکن کسی کی دھمکیوںسے بلیک میل نہیں ہونگے ہم نے آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سے درخواست کی ہے کہ لوگوںکی زندگیوںسے نہ کھیلیں ،ان کاکہناتھاکہ ہمیں شبہ ہے کہ آئل کمپنیاںاس بلیک میلنگ میںملوث ہیںوہ بے نقاب ہوجائیں گی اوران کے خلاف ایکشن لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :