پی اے ایف فنشنگ سکول میں گریجویشن تقریب کا انعقاد، مہمان خصوصی نے گریجویٹ طالبات میںسرٹیفیکیٹس تقسیم کئے

بدھ 26 جولائی 2017 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء)پی اے ایف فنشنگ سکول کی42 ویں کورس کی گریجویشن تقریب آفیسرز میس، ائیر ہیڈ کواٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔پاکستان کی مایہ ناز آرٹسٹ ہاجرہ منصوراس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ بیگم طلعت سہیل ، صدر پاکستان وومن ایسوسی ایشن اور سر پر ستِ اعلٰی پی اے ایف فنشنگ سکول اسلام آباد بھی اس تقریب میں موجودتھیں۔

مہمان خصوصی نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میںسرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔قبل ازیں سکول کی ڈائریکٹر مسز نسرین اورنگزیب نے کورس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اِس کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا جنکا مقصد نوجوان لڑکیوں کو معاشرے کامفید ممبر بنانا ہے۔ تقریب کے اختتام پر بیگم طلعت سہیل نے مہمانِ خصوصی کو فنشنگ اسکول کاکریسٹ پیش کیا۔

(جاری ہے)

پی اے ایف فنشنگ سکول لڑکیوں کی تعلیم کیلئی996 1ء میں قائم ہوا تھا۔

اس کے تربیتی کورس میں کمیونیکیشن سکلز، لینگویجز، منیجمنٹ ، آرٹ آف پریزنٹیشن، ڈومیسٹک سائنسز، عمومی ثقافت ، آداب میزبانی، بچوں کی دیکھ بھال ، نفسیات ، روحانی بالیدگی اور فیلڈ سروائیول کے لیکچرز کے علاوہ عملی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ جہالت کے خلاف جنگ اور فروغ تعلیم میں مصروف عمل ، پی اے ایف فنشنگ سکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے ۔