صوابی، دوبیان میں زبانی تکرار پرایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

بدھ 26 جولائی 2017 16:46

صوابی، دوبیان میں زبانی تکرار پرایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) وضع دوبیان میں زبانی تکرار پرایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا جب کہ موضع بٹاکڑہ میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا سید علی سکنہ دوبیان نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد رحیم داد کو مبینہ طور پر حمید نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے ۔

(جاری ہے)

یار حسین پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دیں ہے دریں اثناء موضع بٹاکڑہ میں سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص مطاہر شاہ جاں بحق ہو گیا ۔