اقوام متحدہ کے اہلکار کی طرف سے غربت مٹائو میں زبردست کامیابیوں پر چین کی تعریف

بدھ 26 جولائی 2017 16:40

اقوام متحدہ کے اہلکار کی طرف سے غربت مٹائو میں زبردست کامیابیوں پر ..
سائم ریپ ، کمبوڈیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام( یو این ڈی پی )کے کمبوڈیا کنٹری ڈائریکٹر نک گیرس فورڈ نے اپنے لاکھوں عوام کو غربت سے نجات دلانے او ر غربت میں کمی میں زبردست کامیابیوں پر چین کی تعریف کی ہے ،چین کی مرکزی کابینہ کے غربت مٹائو و ترقی کیلئے نمایاں گروپ آفس کے مطابق 1970ء کی دہائی کے اواخر میں کھلے پن اور اصلاحات کے آغاز کے بعد سے 700ملین سے زائد افراد کو غربت سے نجات دلائی گئی ہے اورچین میں دیہی غربت کی تعداد 2016ء کے اواخر تک کم ہو کر 43.35ملین ہو گئی ہے، نک نے 11ویں آسیان ۔

(جاری ہے)

چین فورم برائے سماجی ترقی و غربت مٹائو کے موقع پر چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتایا کہ دیگر کئی لوگوں کی طرح میں بدھ کو غربت سے نجات دلانے میں عوام کی مدد کرنے کے حوالے سے عوامی جمہوریہ چین کی کامیابی کا زبردست معترف ہوں ۔انہوں نے غربت سے نجات حاصل کرنیوالے چینی عوام کی تعداد کے حوالے سے کہا کہ یہ غربت سے لوگوں کی نجات دنیا بھر میں سب سے بڑی واحد تعداد ہے۔

متعلقہ عنوان :