جنوبی چین میں ٹریفک حادثہ ، 5افراد ہلاک ،10زخمی

بدھ 26 جولائی 2017 16:40

جنوبی چین میں ٹریفک حادثہ ، 5افراد ہلاک ،10زخمی
نان ننگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) مقامی حکام کے مطابق جنوبی چین کے گوانگ شی جوانگ خود مختار علاقے میں ہائی وے پر ٹریفک کے ایک حادثے میں 5افراد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے ، یہ حادثہ علاقائی دارالخلافہ نان ننگ کو چنگ جو سے ملانے والی شاہراہ پر بدھ کو صبح 7:15پر پیش آیا ، بغیر لائسنس والی ایک مرسڈیز کار ، ایک منی وین سے ٹکرا گئی کوئی وارننگ اشارہ دیئے بغیر ڈرائیور تصاویر اتارنے اور بحث و تکرار کرنے کے لئے شاہراہ پر رک گئے ، اسی اثنا میں ایک ٹرک منی وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ، حادثے کے وقت منی وین میں 13افراد سوار تھے جبکہ ٹرک پر دو افراد سوار تھے ۔