پروفیسر ڈاکٹر محمد رستم خان کو یونیورسٹی میریٹوریس پروفیسر کی گریڈ 22 میں ترقی دیدی گئی

بدھ 26 جولائی 2017 16:21

ْمظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) پروفیسر ڈاکٹر محمد رستم خان کو یونیورسٹی میریٹوریس پروفیسر (پرسنل سکیل) گریڈ 22 عطا کر دیا گیا۔ترجمان جامعہ کشمیر کے مطابق یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر کے سینئر موسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد رستم خان کو یونیورسٹی سلیکشن بورڈ اور سنڈیکیٹ کی سفارشات کی روشنی میں صدر آزاد کشمیر/ چانسلرآزادجموںوکشمیر یونیورسٹی کی منظوری سے گریڈ 22 عطا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر محمد رستم خان یونیورسٹی کے سینئر موسٹ پروفیسر ہیں۔ وہ یونیورسٹی میں بطور ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ انجینئرنگ ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی، رجسٹرار، کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس آفیئرز رہ چکے ہیں۔ گزشتہ عرصہ میں انہیں ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور یونیورسٹی کی طرف سے بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر کے ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ انہیں ان کی خدمات کے عوض قائد اعظم گولڈ میڈل بھی عطا کیا گیا تھا۔ اس موقع پر یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کی بڑی تعدا د نے انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :