آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی وجہ سے پیٹرول کی سپلائی میں تعطل پیدا ہونے کا خوف ‘شہریوں نے اضافی فیول جمع کرنا شروع کر دیا‘ لمبی لائنیں لگ گئیں

بدھ 26 جولائی 2017 16:20

آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی وجہ سے پیٹرول کی سپلائی میں تعطل پیدا ہونے کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) آئل ٹینکرز کی ہڑتال کی وجہ سے پیٹرول کی سپلائی میں تعطل پیدا ہونے کا خوف ‘شہریوں نے اضافی فیول جمع کرنا شروع کر دیا،پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کے ممکنہ شارٹ سے بچنے کیلئے ڈی ایچ اے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگا رہا جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی رہی لاہوری اس کوشش میں رہے کہ وہ اپنی سواری کا ٹینک فل کرا لیںپیٹرول کی ڈیمانڈ بڑھنے پر پیٹرول پمپ انتظامیہ نے فیول کی سیل کم کر دی شہریوں کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرز مالکان سے حکومت کے مزاکرات کامیاب نہیں ہوئے جس سے ایندھن کا بحران طویل ہو سکتا ہے ایسی لیے اختیاط اپنی گاڑیوں کے ٹینک فل کرارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :