کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق کیلئے برسر پیکار ہیں‘ شبیر بخاری

بھارتکنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کرتا ہے‘ عالمی برادری‘ اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لے

بدھ 26 جولائی 2017 16:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت مظالم اپنی انتہاپر ہیں۔بھارت آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کرتا ہے۔ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ فوری طور پر نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر سید شبیر حسین بخاری نے مزید کہا کہ بھارت آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرکہ نہ صرف انسانی حقوق پامال کررہا ہے بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔عالمی برادری بھارت کے مظالم کانوٹس لے۔ شہدائے کشمیر کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ شہداء کی قربانیوں کے صلہ میں کشمیرآزد ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے حق کیلئے برسر پیکار ہیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادو ں پر عملدرآمد کرائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم عوامی فلاح وبہبود کیساتھ ساتھ تحریک آزادی کیلئے بہترین طریقے سے کام کررہے ہیں۔ حکومت کے اقدامات سے ریاست کے اداروں میں بہتری آئی گی۔ جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ شبیر بخاری نے لاہور میں ہونیوالی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ انہوں نے حکومت سے دہشتگردوں کیخلاف گھیرامزیدتنگ کرنے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :