جمہوری حکومت آئینی مدت پوری کرلے تو یہی اُس کی کی جیت ہوتی ہے ،

پی پی پی ابوظہبی اگر جیت جانے کے بعد کوئی بھی پارٹی ہچکولے کھاتی رہے تو پارٹی کے حکمرانوں کو مخلص تصور نہیں کیاجاسکتا آج پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے ، سردارمحمدصادق پی پی پی نے پاکستان اورآزادکشمیر میں اپنی آئینی مدت پوری کرکے جیت دکھاچکی ہے ،صحافیوں سے ٹیلیفونگ گفتگو

بدھ 26 جولائی 2017 16:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) اگرکوئی بھی جمہوری حکومت آئینی مدت پوری کرلے تو اُس کے نظریات کی سب سے بڑی جیت ہوتی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے 2008ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے 2013ء تک اپنی آئینی مدت جبکہ آزادجموںوکشمیر میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت 2011ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کی اور2016ء کو آئینی مدت پوری کی یہی سب سے بڑی جیت ہے ، پاکستان پی ایم ایل (این) کی حکومت کئی بارآئینی مدت پورا کئے بغیرہچکولے کھاتی رہی اب بھی پانامہ لیکس کیس میں مزیدجھٹکا لگنے والاہے، ان خیالات کااظہار یوتھ ونگ پیپلزآرگنائزیشن کے صدر سردارمحمدصادق وجملہ باڈی کے عہدیداران نے ٹیلیفونگ گفتگو کے دوران کیا،پی پی پی ابوظہبی کاکہناتھاکہ اگرکوئی بھی جمہوری حکومت آئینی مدت پوری نہ کرسکتے یہ اُس کی جیت تصورنہیں کی جاسکتی، لوگوں سے وعدے کرکے ووٹ تولئے جاسکتے ہیں مگرقوم سے غداری کرنے والے سیاستدان کبھی کامیاب وکامران نہیں رہتے، بار بارگرنااُن کاوطیرہ بن جاتاہے اگرمسلم لیگ (ن) کی مثال لی جائے توبے جانہ ہوگی،آزادجموںوکشمیرمیں سابقہ پی پی پی حکومت نے تعلیمی پیکیج دیااورخاص کر ضلع نیلم میںاس کے مثبت اثرات مرتب ہونے لگے مگرآزادکشمیر میں موجودہ پی ایم ایل (این) کی حکومت نے عوام کے ارمانوں پرپانی پھیردیاجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ْ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکے گی اورنہ ہی ایک سال کے اندر کچھ کارکردگی دکھائی ہے ،ْ موجودہ حکومت کے مقابلے میں آزادکشمیرکی سابقہ پی پی پی حکومت کے دورپرنظردہرائی جائے تو پی پی پی حکومت نے ریاستی عوام کو بڑے بڑے میگاپراجیکٹ دیئے جوزبانی کلامی نہیں آج زمین پربھی نظرآرہے ہیں۔

(جاری ہے)

سردارمحمدصادق کاکہناتھاکہ پاکستان پیپلزپارٹی پختہ نظریات کی حامل جماعت ہے،سیاست میں اس کاکوئی ثانی نہیں،جس نے پاکستان وآزادکشمیر میں اپنی آئینی مدت بطریق احسن پوری کی جمہوری تقاضوں سے کوئی بھی پارٹی آئینی مدت پوری کرلی یہی سب سے بڑی جیت ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :