برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر 2040تک پابندی

وزرا ساڑھے 25 کروڑ پانڈ کا ایک منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت کونسلوں کو ڈیزل گاڑیوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جائے گی

بدھ 26 جولائی 2017 16:04

برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر 2040تک پابندی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) برطانوی حکومت اعلان کرنے جا رہی ہے کہ فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کیلئی2040 تک برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے گی۔وزرا ساڑھے 25 کروڑ پانڈ کا ایک منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت کونسلوں کو ڈیزل گاڑیوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔

حکومت بعد میں صاف ہوا کی حکمتِ عملی کا بھی اعلان کرے گی۔کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حوصلہ افزا ہیں لیکن ان کی تفصیلات کی ضرورت ہے۔حکومت کو عدالتوں نے حکم دیا تھا کہ وہ آلودگی پیدا کرنے والی خطرناک گیس نائٹرس آکسائیڈ کی مقدار پر قابو پانے کے لیے منصوبہ تیار کریں۔مقامی اقدامات میں بسوں میں تبدیلی کر کے انھیں زیادہ ماحول دوست بنانا، سڑکوں کے نقشے تبدیل کرنا، سپیڈ بریکروں کو بدلنا اور ٹریفک کے اشاروں میں ایسی تبدیلیاں لانا کہ ٹریفک کا بہا زیادہ ہموار ہو جائے، شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آلودگی کے خلاف کام کرنے والے کارکن چاہتے ہیں کہ حکومت ایسے ایئر زون قائم کرے جہاں آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیوں پر جرمانے عائد کئے جا سکیں۔تاہم حکومت کو خدشہ ہے کہ کہیں ایسا نہ لگے کہ وہ ڈیزل گاڑیوں کے مالکان کو سزا دینا چاہتی ہے جنھوں نے اپنی گاڑیاں گذشتہ لیبر حکومت کی اس شہ پر خریدی تھیں کہ وہ کم کاربن خارج کرتی ہیں۔برطانوی حکومت کا یہ اعلان ایسے ماحول میں کیا جا رہا ہے جب دنیا بھر میں بجلی سے چلنے والی کاروں کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ گذشہ ہفتے فرانسیسی صدر میکخواں نے ایسے ہی ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت فرانس سے 2040 تک معدنیاتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :