قطر کا بائیکاٹ کے خلاف عالمی قانون سے رجوع کرنے کااعلان

بائیکاٹ کرنے والے ممالک کسی بھی قسم کے مذاکرات سے قبل محاصرہ ختم کریں،قطری وزیر دفاع کا انٹرویو

بدھ 26 جولائی 2017 15:44

قطر کا بائیکاٹ کے خلاف عالمی قانون سے رجوع کرنے کااعلان
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) قطر نے عندیہ دیا ہے کہ اگر عرب ممالک کی طرف سے دوحہ کا بائیکاٹ جاری رہا تو وہ اس کے خلاف عالمی قانون سے رجوع کرسکتا ہے۔روسی ٹیلی ویڑن سے بات کرتے ہوئے قطری وزیر دفاع خالد العطیہ نے کہا کہ دوحہ کا بائیکاٹ جاری رہا تو ان کا ملک قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں خالد العطیہ کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کرنے والے ممالک کسی بھی قسم کے مذاکرات سے قبل قطر کا محاصرہ ختم کریں۔ قطری وزیر کی طرف سے بائیکاٹ ختم کرنے کی شرط ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں قطری امیر نے کہا تھا کہ وہ دہشت گردی کے الزامات کے جواب میں عرب ممالک سے مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔ماہرین قانون کا کہنا تھاکہ بائیکاٹ کے خلاف دوحہ کی رجوع کا عندیہ تشکیک کا شکار ہے۔ موجودہ حالات میں قطر عرب ممالک کے اقدامات کو بائیکاٹ کی اصطلاح سیجوڑ کر عالمی قانون کا سہارا نہیں لے سکتا۔

متعلقہ عنوان :