پیرمحل، پیر محل میں مرغیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے

بدھ 26 جولائی 2017 15:19

پیرمحل، پیر محل میں مرغیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے
پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) پیر محل میں مرغیوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ پیر محل کے علاقیرجانہ میں سمندری روڈ پر پیش آیا جہاں مرغیوں سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، حادثے کے نتیجے میں 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے میں ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :