پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے ٹیکنیشن کی جانب سے مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی

ہسپتال کے تمام شعبوں میں خواتین ٹیکنیشنز کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں

بدھ 26 جولائی 2017 15:19

پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے ٹیکنیشن کی جانب سے مریضہ کو زیادتی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی انتظامیہ نے ٹیکنیشن کی جانب سے مریضہ کومبینہ طور پرزیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ٹیکنیشن کی جانب سے مریض خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس نے اپنی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایم آر آئی ٹیکنیشن عزت خان کو معطل کر دیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعے کے بعد ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں ہسپتال کے تمام شعبوں میں خواتین ٹیکنیشنز کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ،ساتھ ہی انتظامیہ نے کسی بھی خاتون مریض کیساتھ خاتون ٹیکنیشن یا مریض کے رشتہ دار کے موجود ہونے کے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :