ترک صدر نے قطر بحران کے حل کیلئے اپنے خلیج کے دورے کو تعمیری اور کامیاب قرار دیدیا

بدھ 26 جولائی 2017 13:55

ترک صدر نے قطر بحران کے حل کیلئے اپنے خلیج کے دورے کو تعمیری اور کامیاب ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے قطر بحران کے حل کیلئے اپنے خلیج کے دورے کو تعمیری اور کامیاب قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کی حکمراں جماعت آق کے پارلیمانی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خلیجی دورہ تعمیری اور کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے میں ہمارے مفید روابط استوار ہوئے ہیں۔ ہم پختہ عزم کے ساتھ خطے میں استحکام اور امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ صدر اردوان نے اتوار اور پیر کو سعودی عرب، کویت اور قطر کا دورہ کرکے ان کی قیادت سے خلیجی عرب ممالک اور قطر کے درمیان جاری بحران کے خاتمے کیلئے بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :