قطر پر پابندی کے 50 دن مکمل،

ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا قطری شہری خلیجی ممالک کی پابندیوں کے باوجود مثبت رجحان رکھنے اور متحد ہونے پر خوشی ظاہر کر رہے ہیں

بدھ 26 جولائی 2017 13:27

قطر پر پابندی کے 50 دن مکمل،
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) عرب ممالک کی جانب سے پابندی کے 50 دن پورے ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث جاری ہے۔ قطر میں’’ پابندیوں کے پچاس دن‘‘ ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔قطری شہری خلیجی ممالک کی پابندیوں کے باوجود مثبت رجحان رکھنے اور متحد ہونے پر خوشی ظاہر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پانچ جون کو سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے قطر پر شدت پسند تنظیموں کو فنڈز فراہم کرانے کا الزام لگاتے ہوئے سفارتی تعلقات توڑ لیے تھے اور اپنے زمینی اور فضائی راستے بھی اس کے لیے بند کر دیے تھے۔

اس کے بعد سے کئی بار مختلف اطراف سے ان کے تعلقات کو استوار کرنے کی کوششیں بھی ہوئیں لیکن حالات جوں کے توں رہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ قطر کے پڑوسی ممالک نے اس کی خارجہ پالیسی پر برہمی کا اظہار کیا ہو۔ایک صارف بن جاسم لکھتے ہیں قطر کے لوگوں نے اپنے ملک کے لیے وفاداری اور محبت دکھاتے ہوئے عظیم مثال قائم کی ہے۔سارہ لکھتی ہیں'پابندیوں کے 50 دن پورے ہو گئے ہیں اور قطر اب بھی مضبوطی سے کھڑا ہے۔نور کا کہنا تھاہمیں فخر ہے کہ ہم قطری ہیں اور جو لوگ بھی قطر کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں ان پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :