الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ہے نہ ہی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں‘ نعمان اعجاز

بدھ 26 جولائی 2017 13:22

الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ہے نہ ہی کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2017ء) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ میرا الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ہے اور نہ ہی میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کی پیشکش ہوئی مگر میں اپنے شعبے میں رہ کر زیادہ اچھے انداز میں لوگوں کی خدمت کر سکتا ہوں ۔

نعمان اعجاز نے کہا کہ سیاست ایسا کھیل ہے جس میں ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہوں اور میں کبھی کسی پر کیچڑ اچھالنے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ کسی انسان کو بھی سب سے پہلے اپنا احتساب کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ میرے اندر موجود ہے اور جہاں تک ہو سکے ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرتا رہتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :