ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے والےعبدالمجیداچکزئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 26 جولائی 2017 13:10

ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے والےعبدالمجیداچکزئی کو عدالت میں پیش نہیں ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جولائی۔2017ء) ٹریفک پولیس اہلکار کو اپنی گاڑی سے کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔

(جاری ہے)

جیل حکام کاکہنا ہے کہ عبدالمجید اچکزئی کو طبی بنیاد پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تاہم ان کی صحت سے متعلق دستاویز عدالت میں جمع کروادیئے گئے ہیں،جس کے بعد ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ عبدالمجید اچکزئی ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ کی ہلاکت کے معاملے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں ہیں۔