آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب

آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 12:53

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) : حکومت اورآئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے مابین مذاکرات طے پا گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے پر آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے مطالبات سے متعلق ایسوسی ایشن سے کمیٹی تشکیل روز کی مہلت مانگ لی۔

(جاری ہے)

وفاقی سیکرٹری کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیلدی جائے گی۔ یہ کمیٹی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا بغور جائزہ لے گی۔واضح رہے کہ آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال دے رکھی تھی۔ گذشتہ روز آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے حکومت سے مذاکرات کوناکام قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اوگرا کی پالیسی غلط ہے، ہم اس کو نہیں مانتے۔انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ 10سال پرانے قوانین کوتبدیل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :