Live Updates

اداکارہ میرا نے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید کردی

بدھ 26 جولائی 2017 13:03

اداکارہ میرا نے عمران خان کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی خبروں کی تردید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکا رہ میرا نے سماجی میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کے بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کی خبر صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے گزشتہ روز مقامی اخبارات میں آ نے والے بیان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف ان کا الیکشن میں کھڑے ہونے کا کوئی ارادہ ہے بلکہ ان کو سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ، اخبارات اور میڈیا میں آ نے والی خبرجھوٹ پر مبنی ہے۔

حتیٰ کہ انہوں نیاپنے ٹویٹر پیغام میں غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت افسوس ہے کہ پاکستانی اخبار ات اپنی ریٹنگ بڑ ھانے کے لیے غلط خبریں شائع کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اپنے متعلق اخبارات کے ما لکان سے جھوٹ پر مبنی خبر کو فور اًً ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :