لکی مروت،خودکش جیکٹ بر آ مد ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

بدھ 26 جولائی 2017 12:57

لکی مروت،خودکش جیکٹ بر آ مد ، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ..
لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) بم ڈسپوزل نے ممہ خیل سے برآمد خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق خودکش جیکٹ کو ایک اطلاع پر لکی مروت کے علاقے ممہ خیل میں دریائے کرم کے قریب سے برآمد کیا گیا جسے ناکارہ بنانے کے لئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ بی ڈی ایس کے مطابق خودکش جیکٹ میں 10 کلو بارودی مواد نصب تھا جس کے پھٹنے کی صورت میں بڑی تباہی پھیل سکتی تھی تاہم بروقت کارروائی کر کے تخریب کاری کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیاہیں ۔ ۔