گرفتاری کے نام پر دھوکہ: ظفر حجازی جیل کے بجائے ایف آئی اے کے سیف ہائوس منتقل،معزز مہمان کا درجہ حاصل

بدھ 26 جولائی 2017 12:57

گرفتاری کے نام پر دھوکہ: ظفر حجازی جیل کے بجائے ایف آئی اے کے سیف ہائوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) ایف آئی اے آفیسر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ رات کے اوقات میں ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کو جیل کے بجائے وی آئی پی سیکٹر ایف آئی اے کے سیف ہائوس منتقل کر دیا جاتا ہے جہاں ان کو وی آئی پی مہمان بنا کر خوب خاطر توازن کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ظفر حجازی سے دوران تفتیش کسی قسم کی کوئی سختی نہیں کی جارہی بلکہ اسے ایک انتہائی معزز مہمان کی حیثیت حاصل ہے جبکہ ظفر حجازی کے آرام کا مکمل خیال کیا جارہا ہے اور من پسند کھانے پینے کی ڈیمانڈ پوری کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :