ایس پی سی آئی اے راولپنڈی ماریہ محمود ویمن پولیس کونسل کی ڈائریکٹر مقرر

پنجاب سی56 خواتین پولیس افسران کے ناموں کی فہرست وزارت داخلہ کو ارسال وزارت داخلہ نے دہشت گردی میں ملوث خواتین کی سرکوبی کیلئے ویمن پولیس کونسل قائم کی

بدھ 26 جولائی 2017 12:57

ایس پی سی آئی اے راولپنڈی ماریہ محمود ویمن پولیس کونسل کی ڈائریکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء) وزارت داخلہ نے دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث خواتین کی سرکوبی کیلئے ویمن پولیس قائم کر دی ہے جبکہ ایس پی سی آئی اے راولپنڈی ماریہ محمود کو ڈائریکٹر پولیس کونسل کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے دہشت گردی اور جرائم میں ملوث خواتین کا گھیرا تنگ کرنے کے لئے ویمن پولیس کونسل کے نام سے نیا ونگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے پنجاب سمیت چاروں صوبوں سے پولیس افسران کی فہرست بھی مانگ گئی تھی،قائم مقام آئی جی پنجاب کی جانب سے 56 بہترین افسران پر مشتمل ناموں کا ایک پینل وزارت داخلہ کو ارسال کیا گیا تھا ۔

وزارت داخلہ نے ایس پی سی آئی اے راولپنڈی ماریہ محمود کو ویمن پولیس کونسل کا بطور ڈائریکٹر نامزد کیا ہے جبکہ دیگر پولیس افسران کو پولیس کونسل کا ممبر مقرر کر دیا گیا ہے ۔وزارت داخلہ نے تمام لیڈی پولیس افسران کو اپنے اپنے اضلاع میں مشکوک خواتین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔