سیالکوٹ اور امریکی شہر بولنگ بروک جڑواں شہر قرار

دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیںگی،پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری

بدھ 26 جولائی 2017 12:57

سیالکوٹ اور امریکی شہر بولنگ بروک جڑواں شہر قرار
شکاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2017ء)پاکستان اور امریکہ نے سیالکوٹ اور بولنگ بروک کو جڑواں شہر قرار دیدیا ،دونوں ملکوں نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔شکاگو میں ہونے والی تقریب میں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری اور بولنگ بروک کے مئیر راجر کلار نے ایک معاہدے پر دستخط کے تحت سیالکوٹ اور بولنگ بروک کو جڑواں شہر قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ یہ معاہدہ پاک امریکہ تعلقات کی 70سالہ تاریخ میں اہم ترقی کا باعث بنے گا، انہوں نے گزشتہ 27 سالوں سے یوم آزادی پر پاکستانی پرچم کشائی کی تقریب پر مئیر راجر کلار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیالکوٹ بولنگ بروک معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے اور دونوں شہروں کے درمیان مزید تعلقات مضبوط ہوں گے۔