وزیر اعظم پریشان ہیں کیونکہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ 50 ایم این ایز ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 12:05

وزیر اعظم پریشان ہیں کیونکہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ 50 ایم این ایز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےسینئیر صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف چوہدری نثار علی خان کے معاملے پر پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے پارٹی اختلافات کو مزید ہوا مل رہی ہے۔ اور ان کے ہمراہ کم از کم ن لیگ کے 50 اراکین قومی اسمبلی ہیں۔ یہی نہیں انہیں کابینہ اراکین کی بھی سپورٹ حاصل ہے اور یہی بات وزیر اعظم کے لیے پریشان کُن ہے کہ چوہدری نثار علی خان اب کیا کرنے والے ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :