چوہدری نثار علی خان کی بڑی بیٹی مناہل نے برطانیہ کی لاء یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کر لیا

کمر میں تکلیف کے باعث وزیر داخلہ گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 11:55

چوہدری نثار علی خان کی بڑی بیٹی مناہل نے برطانیہ کی لاء یونیورسٹی سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بڑی بیٹی مناہل خان نے برطانیہ کی لاء یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کر لی۔ بیٹی کے گریجویشن مکمل کرنے پر وزیر داخلہ کے اہل خانہ نہایت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

مناہل کی پاسنگ آؤٹ رواں ماہ 29 تاریخ کو ہو گی لیکن وفاقی وزیر داخلہ کمر میں شدید تکلیف کے باعث اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار علی خان کی چھوٹی صاحبزادی نتاشا نے بھی پاکستان کی ویمن پاسکٹ بال ٹیم میں بغیر سفارش حصہ لے کر اپنے والد سمیت سب کو حیران کر دیا تھا۔