سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 11:39

سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) :سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ظفر حجازی کو ایف آئی اے نے سینئیر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت سے ان کے 8 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ظفر حجازی کا تین روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 29 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دےد یا ۔ خیال رہے کہ ظفر حجازی کو چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ ٹیمپر کرنے کے جُرم میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :