پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 110 افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

بدھ 26 جولائی 2017 11:35

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 110 افراد گرفتار ،اسلحہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 110 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا‘ گرفتار افراد میں 2اشتہاری اور 58مشتبہ افراد شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیس نے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ایک سو دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سرچ آپریشن حیات آباد‘ قصہ خوانی‘ خیبر پازار اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سو سے زائد لوگوں کی تلاشی لی گئی۔ گرفتار افراد میں دو اشتہاری اور اٹھاون مشتبہ افراد شامل ہیں جب کہ کرایہ داری کے نامکمل کوائف پر پچاس افراد کو گرفتار کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دو پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :