چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق ،

قتل کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج

بدھ 26 جولائی 2017 11:35

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق ،
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) چارسدہ میں نامعلوم افراد نے امام مسجد مولانا حق نواز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، قتل کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چارسدہ کی تحصیل شب قدر کے علاقہ مٹہ مغل خیل میں نامعلوم افراد نے امام مسجد مولانا حق نواز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ فجر کی نماز پڑھ کر گھر جارہے تھے ۔مولانا حق نواز جامعہ محمودیہ میں معلم و خطیب تھے۔