دہشت گردی کو ہر قیمت پر شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے‘ دہشت گردی‘

انتہا پسندی اور فرقہ واریت پاکستان کے عوام کا مقدر نہیں‘ پاکستان ہم سب کا ہے اور متحد ہو کر اسے آگے لے کر جانا ہے‘ دہشت گردوں اور معاونت کرنے والوں کا مکمل صفایا کریںگے‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بیان

بدھ 26 جولائی 2017 11:35

دہشت گردی کو ہر قیمت پر شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے‘ دہشت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو ہر قیمت پر شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے‘ دہشت گردی‘ انتہا پسندی اور فرقہ واریت پاکستان کے عوام کا مقدر نہیں‘ پاکستان ہم سب کا ہے اور متحد ہو کر اسے آگے لے کر جانا ہے‘ ہم متحد ہو کر دہشت گردوں اور معاونت کرنے والوں کا مکمل صفایا کریںگے۔

بدھ کو اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکسستان ہم سب کا ہے اور متحد ہو کر اسے آگے لے کر جانا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی ‘ انتہا پسندی اور فرقہ واریت پاکستان کے عوام کا مقدر نہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں ایسے ناسور کی کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد ہو کر دہشت گردوں اور معاونت کرنے والوں کا مکمل صفایا کریں گے۔ پاکستانی قوم بہادر اور دلیر قوم ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں اپنی جگہ مسلمہ ہیں۔ دہشت گردی کا چیلنج جتنا بڑا ہے پاکستانی قوم کا عزم اس سے بلند ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کو ہر قیمت پر شکست دے کر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔