آئل ٹینکرز مالکان ضابطے پر عمل درآمد کے بجائے ہٹ دھرمی پر اتر آئے‘

تیسرے روز بھی پہیہ جام پڑتال ، تیل کی فراہمی بند ملک بھر میں پٹرول نایاب ‘ زیادہ تر پمپ بند ہونے کے باعث شہریوں کو پٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 26 جولائی 2017 11:35

آئل ٹینکرز مالکان ضابطے پر عمل درآمد کے بجائے ہٹ دھرمی پر اتر آئے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) آئل ٹینکرز مالکان ضابطے پر عمل درآمد کے بجائے ہٹ دھرمی پر اتر آئے‘ ٹینکرز مالکان نے تیسرے روز بھی پہیہ جام پڑتال کرتے ہوئے تیل کی سپلائی بند کردی جس کے باعث ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا‘ زیادہ تر پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو پٹرول کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘دوسری طرف سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ضابطے پر عمل درآمد کے بجائے آئل ٹینکرز مالکان ہٹ دھرمی پر اتر آئے۔ ٹینکرز مالکان نے تیسرے روز بھی پہیہ جام ہڑتال کرتے ہوئے تیل کی سپلائی بند کردی۔ ہڑتال کے باعث ملک کے اکثر شہروں میں پٹرول نایاب ہوگیا۔ کراچی‘ اسلام آباد‘ راولپنڈی اور کوئٹہ میں اکثر پٹرول پمپ بند رہے جبکہ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد میں بھی پٹرول کی قلت رہی۔

(جاری ہے)

کراچی میں بیشتر پٹرول پمپ بند رہے جبکہ چند کھلے پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں ملک بھر میں شہریوں کو پٹرول کے حصول کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسری طرف پٹرول پمپس بند ہونے کے باعث سندھ میں سی این جی سیکٹرز کو گیس کی فراہمی بحال کردی گئی جس کے باعث سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے۔ آئل ٹینکرز مالکان کھٹارا گاڑیاں چلانے پر بضد رہے اور اوگرا 2009 اور این ایچ اے سیفٹی آرڈیننس ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :