ملازمہ پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کا الزام

معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کا پروگرام دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 11:20

ملازمہ پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کا الزام
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء):دو روز قبل معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی پر الزام عائد کیا گیاکہ انہوں نے اپنی ملازمہ پر تشدد کیا اور اس کے اہل خانہ سے 40 ہزار روپے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس حوالے سے غریدہ فاروقی کی کچھ آڈیو ٹیپس بھی لیک ہوئیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر افواہ اڑائی گئی کہ غریدہ فاروقی کا یہ کیس سامنے آنے پر ان کے چینل نے انہیں نکال دیا ہے تاہم اس بات کی صدیق تو نہ ہو سکی لیکن اب تازہ ترین اطلاع کے مطابق معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کے شو پر 2 ہفتوں کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

چینل انتظامیہ کے ایک اہم عہدیدار نے بتایا کہ غریدہ کو چینل سے نکالنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے لیکن مقدمہ درج ہونے اور ان پر عائد الزام کے بعد یہ ضروری تھا کہ شفاف تحقیقات تک ان کے پروگرام کو آن ائیر نہ کیا جاتا جس کے پیش نظر غریدہ فاروقی کے پروگرام کو دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔