عمان سڑک حادثے میں دو امارتی ہلاک، 13زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 26 جولائی 2017 11:18

عمان سڑک حادثے میں دو امارتی ہلاک، 13زخمی
مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) عمان میں تین گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 امارتی شہری ہلاک اور 13زخمی ہو گئے۔تصادم ہونے والی 3گاڑیوں میں سے 2گاڑیاں اماراتی اور سعودی شہریوں کو لے کے جا رہی تھیں۔عمان پپولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ منگل کی شام میں تقریبا 7:55پر آدم صوبے کی روڈ قرن ال عالم پر ہوا۔دو امارتی موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے اور 13 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

عمان کی شاہی پولیس کے تعلقات عامہ کے ترجمان کیپٹن محمد بن سلام ال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ سعودی اور متحدہ عرب امارات کی نمر پلیٹ والی دو گاڑیوں کو ایک تیسری گاڑی کے غلط جگہ  سے اوور ٹیک کرنے سے ہوا۔ٹکرانے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :