حسین نواز نے لندن میں کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جمعہ کے روز آ رہا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 11:11

حسین نواز نے لندن میں کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جمعہ کے روز آ رہا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ حسین نواز جو لندن میں ہوتے ہیں، انہوں نے کسی سے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ جمعہ کےروز آ رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ فوری طور پر وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھ ساتھ وزیر اعظم ہاؤس میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بہت سارا سامان وزیر اعظم ہاؤس سے شفٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک ذاتی ایک شوگر مل ہے ۔ جس میں انہوں نے گنا سپلائی کرنے والوں کو 54 کروڑ روپے دینے تھے۔ وہ پیسے بھی چار دن قبل ادا کیے جا چکے ہیں۔ نواز شریف کی والدہ لاہور میں مقیم تھیں، انہیں بھی فون کر کے اسلام آباد بلوایا گیا ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ لوگ کچھ منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ اب یہ نہیں معلوم کہ یہ منصوبہ بندی فیصلہ آنے سے پہلے کے لیے ہے یا بعد کے لیے ۔ ان کا مزید کیاکہنا تھا آپ بھی دیکھیں: