وزیر اعظم، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کا اقامہ بھی سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 11:03

وزیر اعظم، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کے بعد احسن اقبال کا اقامہ بھی سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزرا خواجہ آصف اور اسحاق ڈار کے اقامے منظر عام پر آنے کے بعد اب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا اقامہ بھی منظر عام پر آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹمیں بتایا گیا کہ احسن اقبال نے سرمایہ کاری کے لیے 2009ء میں سعودی عرب میں اقامہ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے اپنے اقامے سے متعلق اپنے گوشواروں میں ذکر نہیں کیا۔2009ء میں احسن اقبال کو تین دن کے لیے ویزہ دیا گیا تھا اور اسی ویزے پر احسن اقبال نے اقامہ حاصل کیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے بھی اقامے منظر عام پر آئے تھے جس پر عوام نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔