زہریلی گولیاں کھانے والی مسلم لیگ ن کی رہنما فرح منظور کو ہوش آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 10:51

زہریلی گولیاں کھانے والی مسلم لیگ ن کی رہنما فرح منظور کو ہوش آ گیا
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) : زہریلی گولیاں کھانے والی مسلم لیگ ن کی رہنما فرح منظور کو ہوش آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال حکام نے بتایا کہ فرح منظور کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرح منظور کو زہر خوانی ہوئی یا نہیں لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو گا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فرح منظور کو ابھی چند روز اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی ایم پی اے فرح منظور نے دو روز قبل مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا لی تھیں جس پر انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :