35 پنکچر والی کال میں تیسری آواز سے متعلق ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 26 جولائی 2017 10:42

35 پنکچر والی کال میں تیسری آواز سے متعلق ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اس ملک کے تمام ادارے ہی کرپٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کرپٹ اداروں کے ساتھ ملک میں آئندہ انتخابات صاف اور شفاف کیسے ہوں گے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہئیے کہ وہ ان اداروں کو ایک ٹائم فریم دے تاکہ یہ ادارے صحیح ہو جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 35 پنکچر والی کال میں ایک تیسری آواز بھی تھی اور اسی لیے نجم سیٹھی کہہ رہے تھے کہ آواز سنائیں آواز سنائیں۔ وہ تیسری آواز جس کی ہے وہ ایک اعلیٰ شخصیت ہیں۔کیونکہ وہ ایک کانفرنس کال تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے اس تیسری شخصیت کا نام بتا دیا تو مجھے بھی دھبڑ دھوس کر دیا جائے گا اور میں ابھی ایسا ہونا نہیں چاہتا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :